![Tera Andaaz Juda Tujh Me Wo Yaktai Hai](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/06/03/7aa0e610062e4e7ca49ca74dcbdbbdea_464_464.jpg)
Tera Andaaz Juda Tujh Me Wo Yaktai Hai Lyrics
- Genre:Light
- Year of Release:2022
Lyrics
تیرا انداز جدا تجھ میں وہ یکتائی ہے
بادشاہوں نے بھی کب ایسی ادا پائی ہے
تم نے گرتوں کو اٹھایا ہے بڑی شفقت سے
اونچے اونچوں نے تیرے در سے فلاح پائی ہے
ہم کو آرام کی عادت ہے تیرے قدموں میں
تیرے ہی در پہ ہمیں چین کی نیند آئی ہے
تیرا چہرہ ہے کہ زخموں پہ حسیں مرہم ہے
مسکرا دے تو مریضوں نے شفاء پائی ہے
حسن تیرا سا نہ دیکھا کبھی ان آنکھوں نے
کیا تیرا حسن ہے کیا خوب چلا پائی ہے
تیری صورت میں عجب سی ہی کشش ہے پیارے
دیکھ کر آپ کو اللہ کی یاد آئی ہے
نت نے کتنے اٹھے خوب پھرے خوب چلے
در پہ جو آپ کے آۓ تو وفع پائی ہے
لب پہ اللہ تو دل میں ہے کسک طیبہ کی
مرشدی آپ نے کیا خوب اجل پائی ہے
اختر قادری کیوں کر نہ چلے جنت کو
غوث کے آ پ جناں غوث کی شیدائی ہے
مرشدا عبد صمد تیرے ہی در کا ہے غلام
تیرا دیدار عطا ہو تیری یاد آئی ہے