![Har Nazar Kaanp Uthegi Mehshar Ke Din](https://source.boomplaymusic.com/group10/M00/06/17/d3f70c675d29467da5327b0859c9e82b_464_464.jpg)
Har Nazar Kaanp Uthegi Mehshar Ke Din Lyrics
- Genre:Light
- Year of Release:2022
Lyrics
ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائیگا
پریہ ناز ان کے بندے کا دیکھیں گے سب تھام کر ان کا دامن مچل جائیگا
موج کترا کے ہم سے چلی جائیگی رخ مخالف ہوا کا بدل جائیگا
جب اشارہ کریں گے وہ نام خدا اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائیگا
یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر
حاصل زندگی ہوگا وہ دن مرا ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائیگا
رب سلم وہ فرمانیوالے ملے کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے
پل سے گذریں گے ہم وجد کرتے ہوئے کون کہتا ہے پائوںپھسل جائیگا
اخترؔؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے
لو لگا تو سہی شاہِ لولاک سے غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائیگا