Loading...

Download
  • Genre:Acoustic
  • Year of Release:2022

Lyrics

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے



کمالِ خلّاق ذات اس کی جمالِ ہستی حیات اس کی

کمالِ خلّاق ذات اس کی جمالِ ہستی حیات اس کی

بشر نہیں عظمت ِبشر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

عظیم تر ہے عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے


وہ شرح احکامِ حق تعالی وہ خود ہی قانون خود حوالہ

وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری وہ آپ مہتاب آپ ہالہ

وہ عکس بھی اور آئینہ بھی وہ نکتہ بھی خط بھی دائرہ بھی

وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے


وہ آدمؑ و نوحؑ سے زیادہ بلند ہمّت بلند ارادہ

وہ زہد عیسی سے کوسوں آگے جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ

ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں ہجوم پیغمبراں ہے اس میں

وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

عظیم تر ہے عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے


جو اپنا دامن لہو سے بھر لے مصیبتیں اپنی جان پر لے

جو تیغ زن سے لڑے نہتا جو غالب آ کر بھی صلح کر لے

اسیرِ دشمن کی چاہ میں بھی مخالفوں کی نگاہ میں بھی

امیں ہے صادق ہے معتبر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے


جسے شہ شش جہات دیکھوں اسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں

عنان کون و مکاں جو تھامے کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں

لگے جو مزدور شاہ ایسا نہ زر نہ دھن سربراہ ایسا

فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے


وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی وہ اس طرف بھی وہ اس طرف بھی

محازو منبر ٹھکانے اس کے وہ سر بسجدہ بھی سر بکف بھی

کہیں وہ موتی کہیں ستارہ وہ جامعیت کا استعارہ

وہ صبح تہزیب کا گجر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

عظیم تر ہے عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے

More Lyrics from RSDS Songs

+

      -   or   -

      -   or   -

      NG +234

          Please Select A Playlist

          Add New Playlist

          Share on

          Embed: Love & Light EP

          Custom Size :

          • Default
          • Desktop(300*600)
          • Mobile(300*250)

          Type :

          • HTML/HTML5 (WordPress Supported)
          Get Boomplay Premium
          for
          Payment Method
          Pay With
            Review and pay
            Order Date
            Payment Method
            Due Today
            Flutterwave
              Subscription Successful

              Congratulations! You have successfully activated Boomplay 1 Month Premium.

              Now you have access to all the features of Boomplay App.
              Payment Failed

              Please check your balance and then try again.

              You'll lose your subscription if we don't have a working payment method for your account, so please check your payment details.
              Need help? Contact Boomplay Subscription Support.
              Payment Processing...
              10 s

              Payment is being processed by . Please wait while the order is being comfirmed.

              Payment Processing
              Your order is processing, and it may take up to a few days for the service provider to handle your payment. Please kindly stay tuned and check your order status in ‘User Center’.
              About Order Status